ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تنویر سیٹھ اور ضمیر احمد خان کے درمیان دوریاں ختم ، ایک ساتھ بیٹھ کر گفتگو کرتے آئے نظر

تنویر سیٹھ اور ضمیر احمد خان کے درمیان دوریاں ختم ، ایک ساتھ بیٹھ کر گفتگو کرتے آئے نظر

Fri, 13 Jul 2018 00:12:17    S.O. News Service

بنگلورو،12؍جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک کے اہم مسلم لیڈران اب اتحاد کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ روشن بیگ کے بعد تنویرسیٹھ اور ضمیراحمد خان کے درمیان بھی دوریاں ختم ہوگئی ہیں۔ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیراقلیتی بہبود ضمیراحمد خان نےمیسور کے رکن اسمبلی تنویرسیٹھ کے نزدیک بیٹھ کر گفتگو کی۔

اشاروں میں ضمیراحمد خان نے تنویرسیٹھ سے معافی بھی مانگی۔ دونوں لیڈروں نے ہنستے ہوئے ایک دوسرے پرہاتھ رکھتے ہوئے گفتگو کی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں تنویرسیٹھ اور ضمیراحمد خان ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی میں مصروف تھے، لیکن اب دونوں لیڈر ان متحد نظرآرہے ہیں۔


Share: